ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مودی آج ریو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے 

مودی آج ریو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے 

Sun, 03 Jul 2016 18:31:37  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 3 ؍جولائی(ایس اونیوز/ آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی برازیل ریو دی جنیریو میں ہونے والے آئندہ اولمپکس کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کرنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں سے آج ملاقات کریں گے۔وہ کھلاڑیوں سے غیر رسمی طور پر بات چیت کریں گے اور پانچ سے21؍اگست تک چلنے والے کھیلوں کے لیے انہیں نیک خواہشات پیش کریں گے۔سرکاری ریلیز کے مطابق،وزیر اعظم نریندر مودی ریو دی جنیریو میں ہونے والے آئندہ اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔اس کے مطابق، مودی پیر کو نئی دہلی میں مانیک شا سینٹر میں اولمپک ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ابھی تک13کھیلوں کے تقریباََ 100کھلاڑیوں نے ریو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ریلیز کے مطابق، وزیر اعظم غیر رسمی طورپر کھلاڑیوں سے بات چیت کریں گے اور انہیں دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں میں اچھی کارکردگی کے لیے نیک خواہشات پیش کریں گے۔ہندوستان اولمپک کھیلوں میں اپنی سب سے بڑی ٹیم بھیج رہاہے جس میں100سے زیادہ کھلاڑیوں نے ابھی تک13کھیل مقابلوں میں کوالیفائی کر لیا ہے۔اولمپکس میں گزشتہ سب سے بڑا وفد2012لندن اولمپکس میں تھا جس میں ملک کے83کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔


Share: